سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹ کی کہ ’ گیارہ علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ’ مکہ، مدینہ، باحہ، عسیر، جازان، حائل، حدود شمالیہ، تبوک، القصیم، الجوف اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوگی جبکہ ژالہ بار ی کا بھی امکان ہے‘۔
پڑوسی ممالک عراق سمیت کئی ملکوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔
ماہر موسمیات نے بیان میں مزید کہا کہ’ گرج چمک کے ساتھ بارش سے قبل حائل، حدود شمالیہ، الجوف، مدینہ، مکہ، جازان، عسیر، باحہ اور تبوک میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں جنوب سے جنوب مشرق کی طرف ہوائیں چلیں گی۔ سمندرمیں ڈھائی میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔