Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس ایئرلائن کو تین دہائیوں کے بعد 3.4 بلین ڈالرز کا خسارا

گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ایمریٹس ایئرلائن نے 862 ملین درہم منافع کمایا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایمریٹس ایئرلائن کو تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد رواں سال کے پہلے ششماہی کے دوران 3.4 بلین ڈالرز کا خسارا ہوا ہے۔
دبئی کی سرکاری ایئرلائن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران عالمی سفر کی معطلی اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ایئر لائن کے ریونیو میں 75  فیصد کمی ہوئی۔
خیال رہے رواں سال کورونا وائرس کی پیک کے دوران ایمریٹس ایئرلائن نے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مذکورہ دورانیے کے دوران ایمریٹس ایئر لائن کے پسنجر ٹریفک میں 95 فیصد کمی ہوئی۔
ایمریٹس گروپ جس کا ایمریٹس ایئرلائن حصہ ہے کا کہنا ہے کہ اس دورانیے کے دوران گروپ کے عملے کی تعداد میں 24 فیصد کمی ہوئی اور سٹاف کی تعداد 81 ہزار 334 رہ گئی۔
ایئرلائن نے تصدیق کی کہ دبئی حکومت نے ایکویٹی انوسٹمنٹ کے طور پر اسے دو بلین ڈالرز فراہم کی ہے۔
خیال رہے گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ایمریٹس ایئرلائن نے 862 ملین درہم منافع کمایا تھا۔
 

شیئر: