Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی دستاویز تیار کرنے والا غیر ملکی گرفتار

رہائشی عمارت میں جعلسازی کا ٹھکانہ قائم کیے ہوئے تھا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جعلی دستاویز تیار کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادرے  ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا کہ ’ ستر سالہ سوڈانی شہری جعلی دستاویز تیار کرکے فروخت کر رہا تھا‘۔
’ریاض کے مرکزی علاقے کی رہائشی عمارت میں جعلسازی کا ٹھکانہ قائم کیے ہوئے تھا‘ ۔
ترجمان نے بتایا ’جعلساز کے قبضے سے چھ جعلی مہریں، سرکاری اداروں کا سپیشل لٹریچر، کمپیو ٹر، پرنٹر، جعلی دستاویز او ر 22 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں‘۔
ترجمان کے مطابق ’جعلساز رہائشی عمارت میں جعلسازی کی لیبارٹری قائم کئے ہوئے تھا۔ ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: