سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جعمرات کو برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابظے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق برطانوی اور سعودی وزرائے خارجہ نے برطانیہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تاریخی تعلقات، خطے کے حالات، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کا جائزہ لیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر موقف کا تبادلہ کیا ہے۔