Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے آذربائیجان کے ہم منصب کا رابطہ

 سعودی عرب اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے اتوار کو آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیمون بائیرانوف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
 سعودی عرب اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات  اور مشترکہ تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق آذربائیجان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے  متعدد امور پر بات چیت کی۔  

حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی ہے۔  

آذربائیجان اور آرمینیا کی تازہ صورتحال سے متعلق آرمینیا کی وزارت دفاع کی ترجمان نے بتایا کہ آذربائیجان کی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ آذربائیجان کی فوج نے بکتر بند گاڑیوں اور میزائلوں سے جنوبی علاقے میں حملہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ آرمینیا کے فوجی دستوں نے آذربائیجان کے حملوں کو ناکام بنادیا اور اس کا ایک ڈرون بھی گرا دیا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے ستمبر میں آرمینیا اور آذربائیجان سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ 

شیئر: