مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 961 تک پہنچ گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 12 سو 26 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 961 تک پہنچ گئی۔
اماراتی اخبار ’البیان‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ ایک روز کے دوران 1 لاکھ 24 ہزار 494 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں شہری اور غیر ملکی شامل تھے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جن نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان کی حالت بہتر ہے۔ تمام نئے مریضوں کو متعلقہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں ہوم آئسولیشن کے طریقوں سے بھی مطلع کردیاگیاہے۔
اماراتی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد اس مہلک مرض کے ہاتھوں ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 528 ہو گئی ہے۔
ایک ہی دن میں 668 افراد کووڈ 19 وائرس سے شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار 883 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اشد ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کے اصول کے علاوہ ہاتھوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی شامل ہے۔