امارات میں کورونا کے ایک ہزار 111 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 111 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ 42 ہزار 143 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے جبکہ انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے ایک لاکھ 54 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے۔
بیان کے مطابق وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 683 مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحت یاب ہونے واللے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 291 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ گذشتہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔