Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں کئی تجارتی مراکز، شادی ہال اور مساجد بند

بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ بڑھ گئے تھے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز نے کورونا کے کیسز بڑھ جانے پر 16 مساجد، کئی شادی ہال اور 20 تجارتی مراکز سیل کرادیے۔
مساجد غیر ملکی کارکنان کے رہائشی علاقوں میں تھیں۔ جہاں کورونا وائرس کے کیسز بہت زیادہ بڑھ گئے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق نجران میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے متعقلہ اداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ گورنر نجران نے محکہ صحت کے دفتر میں اس کی صدارت کی۔
اس موقع پر سماجی تقریبات اور ریسٹ ہاوسز میں مختلف پروگراموں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

گورنر نجران نے متعلقہ اداروں کی سفارش پر شادی ہال، تقاریب مراکز، تجارتی مراکز اور 16 مساجد کو سیل کرنے کی منظوری دی۔
گورنر نجران نے حکم جاری کیا کہ پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے میزبان کو طلب کرکے اس کے خلاف کارروائی کرے۔
پورے علاقے میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ جامع مسجد کے دروازوں پر رضا کار تعینات کیے جائیں اور نامناسب رہائش کے ثبوت ملنے پر مقررہ کارروائی سے حکام اور غیر ملکی کارکنان کو آگاہ اور متنبہ کیا جائے۔

شیئر: