گذشتہ 24 گھنٹوں میں 305 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں رواں سال اپریل کے بعد سے اب تک کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو کو وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 657 ہو چکی ہے۔‘
وزارت صحت کے مطابق اتوار 15 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 305 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 53 ہزار 255 ہو گئی ہے۔‘
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 357 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 40 ہزار 304 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر سات ہزار 294 رہ گئی ہے جن میں سے 810 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 57 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ینبع 47، مدینہ 23، بلجرشی 13، جدہ 12، مکہ 12، الھفوف 9، الظہران 8، الرس 7، دمام 6 اور حائل میں 6 کیسز کا پتا چلا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 15 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 8 شہروں میں دو، دو اور ایک شہر میں تین جبکہ 3 شہروں میں، چار، چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ 'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔'
ّسماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔ٗ