Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 60  ہزار مقامات پر مفت وائی فائی فراہمی کا منصوبہ

فری وائی فائی ہسپتالوں، مالز، پبلک پارکس میں فراہم کی جائے گی۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
سعودی عرب میں کم از کم 60 ہزار مقامات پر مفت وائی فائی سروس مہیا کی جائی گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فری وائی فائی سروس کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی مہم کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔
 
ان مقامات میں جہاں فری وائی فائی مہیا کی جائے گی، میں ہسپتالیں، مالز، پبلک پارکس اور مسجد نبوی اور مسجد حرام شامل ہوں گے۔
سی آئی ٹی سی نے ٹیلی کام سروسز مہیا کرنے والی کمپنوں کے ساتھ مل کر فری وائی فائی سروس کی فراہمی پر عمل در آمد کرے گی۔
سی آئی ٹی سی فری وائی فائی سروس کو مانیٹر بھی کرے گی۔
 

شیئر: