سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے کو وزارت توانائی میں ضم کردیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ ’سعودی عرب گیس یا تجدید پذیر توانائی کے ذریعے بجلی تیار کرنے کا پروگرام بنا رہا ہے‘۔
’بجلی کے شعبے کو پائیدار اور مضبوط بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات لائی جا رہی ہیں‘۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ’ بجلی کمپنی کو نرخنامے میں اضافے کا کوئی فائدہ ننہیں ہوا‘۔
انہو ں نے بتایا کہ ’بجلی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ بجلی کے شعبے کو وزارت میں شامل کرنے کا مقصد بجلی شعبے کے ڈھانچے کی تنظیم نو اور صارفین کی ضروریات پر توجہ دینا ہے‘۔
وزیر توانائی نے کہا ’ بجلی کمپنی کی آمدنی کو نئے طریقہ کار کے مطابق منظم کا جائے گا۔ اس سے بجلی کا معیار بلند اور متوازن آمدنی کا انتظام ہوگا‘۔