چار ہزار سے زیادہ کارکن آٹھ گھنٹے کی شفٹوں میں کا م کر رہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کا کام 35 منٹ کے اندر انجام دیا جا رہا ہے۔ چار ہزار سے زیادہ کارکن مطاف، صفا ومروہ کے درمیانی علاقے، صحن، فرش اور دالان تیز رفتاری سے دھو کر انہیں سینیاٹائز کردیتے ہیں۔
کارکنان آٹھ گھنٹے کی شفٹوں میں کا م کر رہے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے سیناٹائزنگ کے لیے نو ٹیمیں بنا رکھی ہیں جو صفائی، دھلائی اور سینٹائزنگ کے کام انجام دیتی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر حرم مکی سے 20 ٹن سے زیادہ کباڑ اٹھایا جا رہا ہے۔
کام کی نوعیت کے حوالے سے ہر ٹیم کے کارکنان کی تعداد مختلف ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
تمام ٹیموں میں تقسیم کار کردیا گیا ہے۔ یہ گرد وغبار جھاڑنے سے لے کر ویکیوم، دھلائی اور صفائی تک سارے کام انجام دے رہی ہیں۔
کام کی نوعیت کے حوالے سے ہر ٹیم کے کارکنان کی تعداد مختلف ہے۔
مسجد الحرام میں صفائی اور قالینوں کے انچارج نے بتایا کہ حرم انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کے حوالے سے خصوصی پروگرام تیار کیا تھا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے یہاں صفائی اور سیناٹائزنگ کا کام بے حد اہمیت رکھتا ہے۔