Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت

منصوبہ بندی آپ کے خوابوں کو مزید قابل حصول بنانے میں معاون ہے: فائل فوٹو فری پکس
اپنی آئندہ کی زندگی کے لیے منصوبہ بندی کرنا اپنے اہداف کے حصول کا ایک بہترین اور موثر طریقہ ہے۔ نوجوان مرد وزن اپنی عمر کے ابتدائی دور میں ان تک پہنچنے کے عزائم اور خواب دیکھتے ہیں۔
السیدتی مگیزین کے مطابق ماہر نفسیات ڈاکٹر امیرا ہیبر کا کہنا ہے کہ آپ کی زندگی کی منصوبہ بندی سڑک کا نقشہ رکھنے کے مترادف ہے جو آپ کو اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گی۔
جب آپ اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کرنے میں وقت نکالتے ہیں تو آپ نہ صرف مطلوبہ مقصد کا تعین بلکہ اس تک پہنچنے کے لیے ضروری اقدامات بھی کر رہے ہوتے ہیں مزید ایسا کرنے کے لیے موثر ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

آپ موقع کی تلاش میں رہیں آپ ان اسباب اور وسائل کو اختیار کیجیےجو آپ کو اپنے مقصد تک پہنچنے میں مدد دیں۔ منصوبہ بندی کرنے میں تسلی سے وقت صرف کریں جلد بازی نہ کریں۔
جو وقت اور کوشش اس کام میں دیں گے نتیجہ اس سے کئی گنا بڑھ کر ملے گا، اس منصوبہ بندی کی وجہ سے ہم ضیاع وقت، پشیمانی اور ناکامی سے محفوظ رہیں گے اور یہی ہماری زندگی میں سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے۔
منصوبہ بندی کے فوائد: جب آپ اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کے لیے بیٹھتے ہیں تو گویا آپ طے کرنے جا رہے کہ آپ کے لیے کیا ضروری ہے؟

اپنے آپ کوبامقصد محسوس کرنا آپ کو خوش کرکے ترقی دلاسکتا ہے: فوٹو فری پکس

آپ زندگی سے بالکل وہی چاہتے ہیں جو آپ تفصیل سے بیان کریں گے ،جو آپ عموما بیان نہیں کرتے۔ یہ آپ کو کسی بھی ابہام کے بغیر اپنے مقاصد کی وضاحت کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس سے آپ کی زندگی کے اہداف کے تعین میں مدد ملے گی۔ اسی منصوبہ بندی سے روڈ میپ کا پتا چلے گا جس سے آپ اہداف حاصل کر سکیں گے۔
اپنی زندگی کی منصوبہ بندی آپ کو قوت فیصلہ کی طاقت دیتی ہے۔ اگر آپ کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا کہ آپ اپنے معاملات اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں،اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ دوسروں کو آپ کے فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے۔ جب آپ کا کوئی منصوبہ ہے تو آپ اپنی منزل کے خود ذمہ دار ہیں پلاننگ سے آپ جہاں چاہیں وہاں پہنچنا آسان بن جاتا ہے۔
جب آپ کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو اپنی زندگی میں توازن قائم کرنا اور برقرار رکھنا بہت آسان ہوتا ہے۔ جب لوگ ،کام ، اور ذمہ داریاں آپ کی توجہ ہٹانےاور راستے سے ہٹانے کی کوشش کریں گےتو آپ کا طے شدہ منصوبہ آپ کو یہ طے کرنے میں مدد دے گا کہ ان میں سے ہر ایک پر کتنی توجہ دینی ہے۔
منصوبے کے بغیر آپ جلد ہی خود کو راہ سے ہٹا لیں گے اور آپ کی زندگی غیر متوازن ہو جائے گی ۔ اس لیے معاملات آپ کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔ جب آپ کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو اپنی ترجیحات کا تعین اور ان پر توجہ مرکوز کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ ہم سب کی اپنی زندگی میں متعدد ذمہ داریاں اور ترجیحات ہیں۔
اپنی ترجیحات کو دوسروں کی ترجیحات سے الگ قرار دے کر اور پھر ان کو مکمل کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے آپ اپنے آپ کو کسی اور سے کم نہیں پاؤ گے۔
منصوبہ بندی آپ کے خوابوں کو مزید قابل حصول بنانے میں معاون ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے خواب ہمیشہ آپ کی رسائی سے باہر ہوتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ نے حقیقت میں وہاں جانے کے لئے کبھی بھی کوئی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ ایک بار جب آپ حقیقت پسندانہ منصوبہ بناتے ہیں تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ واقعی میں اپنے خوابوں کو کس حد تک پورا کرسکتے ہیں۔
اپنے آپ کو بامقصد محسوس کرنا آپ کو خوش کرکے ترقی دلاسکتا ہے۔ منصوبہ بندی آپ کو اپنے مقصد کی وضاحت کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

منصوبے بندی کے حامل لوگ ایک مقصد کے حامل افراد ہوتے ہیں ایک مقصد جو انہیں ہر روز چلاتا ہے۔ ایک بار جب آپ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہیں اور اس پر عمل درآمد شروع کردیتے ہیں تو آپ نہ صرف آپ کو وجود کا احساس ہو گا ، بلکہ آپ ہرپل جی رہے ہوں گے۔

جب آپ کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو اپنی زندگی میں توازن قائم کرنا اور برقرار رکھنا بہت آسان ہوتا ہے: فائل فوٹو فری پکس

منصوبہ بندی سے ان چیزوں کو "نہیں" کہنا آسان ہوجائے گا جو آپ کے لئے ایک جیسی اہمیت کی حامل نہیں ہیں۔ بعض اوقات "نا" کہنا مشکل ہوسکتا ہے۔ لیکن ایک بار جب آپ اپنے منصوبے میں بیان کردہ اپنے اہداف کو "ہاں" کہنا سیکھ لیں تو اہم مواقع کی نشاندہی کرنا آسان ہوجائے گا۔ دوسرے لفظوں میں اگر موقع آپ کے منصوبے کے مطابق نہیں ہے بلا جھجک "نا" کہیں۔
منصوبہ بندی والی زندگی آپ کو امن کا احساس دلائے گی۔ آپ کو اب اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ آپ صحیح فیصلے کر رہے ہیں یا نہیں۔ جب تک کہ آپ کے معاملات آپ کے منصوبے کے مطابق ہوں اور آپ کو آپ کے مقصد کے قریب کریں۔

یہ وہ صحیح انتخاب ہے جو آپ کو کرنا چاہئے۔ ذہنی سکون بھی اسکی وجہ سے آپ محسوس کریں گے۔ منصوبہ بندی کرنا آپ کو زیادہ طاقتور ہونے کا احساس دلائے گا۔اس سے نہ صرف یہ کہ آپ اپنی زندگی گزاریں گے بلکہ یہ آپ کو اچھی طرح گزارنے کے وسائل بھی فراہم کرے گا ۔ آپ اپنی صلاحیتوں پر اتنا اعتماد کریں گے کہ آپ جو چاہتے ہو اسے حاصل کر سکیں۔

شیئر: