سعودی عرب میں ریاض پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث چار دراندازوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارےایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ’یمن سے سرحدی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کرکے مملکت پہنچنے والے دو مرد اور دو خواتین سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے‘۔
ترجمان ن کا کہنا تھا کہ ’ زیورات فروخت کرنے والی دکانوں سے جیولری چوری کی تھی۔ ان کی رہائش سے 304.9 گرام سونا اور ساڑھے پندرہ ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں‘۔
’ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مجموعی طور پر دو لاکھ ریال کے زیورات چوری کیے ہیں۔ چاروں کوحراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔