دکانوں اور گوداموں میں چوری کرنے والا 15 رکنی گروہ گرفتار
’گروہ میں 15 افراد ہیں جن سے میں سے 13 سعودی شہری جبکہ ایک سوڈانی اور ایک یمنی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الرس کمشنری میں دکانوں اور گوداموں میں چوری کرنے والا ایک 15 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قصیم ریجن پولیس کے ترجمان میجر بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’الرس شہر کے متعدد دکانوں اور گوداموں میں مسلسل چوریوں کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں‘۔
’تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تمام دکانوں اور گوداموں میں طریقہ واردات ایک ہی رہا ہے‘۔
’پولیس نے ملوث افراد کا سرغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے انتہائی کم وقت میں گروہ تک دسترس حاصل کرلی‘۔
’معلوم ہوا ہے کہ گروہ میں 15 افراد ہیں جن سے میں سے 13 سعودی شہری جبکہ ایک سوڈانی اور ایک یمنی ہے‘۔
’ان لوگوں نے متعدد دکانوں اور گوداموں کے علاوہ گاڑیاں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے‘۔
’گروہ کے افراد نے الرس سے باہر صحرائی علاقے میں اپنا ٹھکانہ کر رکھا تھا جہاں چوری کے مال کا آپس میں بٹوارہ کرتے تھے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’گروہ کے افراد کوتفتیش مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا جائے گا‘۔