Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

تین رکنی گروہ میں ایک سعودی اور دو یمنی شامل ہیں۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
 سعودی خر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا کہ تین رکنی گروہ میں ایک سعودی اور دو یمنی شامل ہیں۔
’ یمنی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے ریاض پہنچے تھے۔ تینوں نے  چوری کی 59 وارداتوں کا اعتراف  کیا ہے‘۔
ترجمان ننے کہا کہ ’ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ اکیس ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں ۔ گروہ کے افراد تالے توڑ کر تجارتی مراکز میں گھس جاتے اور وہاں سے سامان اور کیش چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے‘۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ’ ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں۔ تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔
 علاوہ ازیں ریا ض پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک اور مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ پانچ شہریوں پر مشتمل تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا ’ مقامی شہریوں نے نو وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان ہوم ڈلیوری سروس اور ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیوروں کو دھوکہ دے کر بلاتے پھر ان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین لیتے تھے‘۔
ترجمان نے بتایا’ گروہ کے قبضے سے پندرہ ہزار مسروقہ ریال برآمد کر لیے گئے۔ ایف آئی ٓر درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: