’تیل کے نرخوں میں کمی سے ملکی معیشت متاثر نہیں ہوئی‘
’ہم کورونا کی ویکسین کی جلد تیاری اور فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کے سربراہان دنیا کو کورونا کے ما بعد اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی معیشت انتہائی مستحکم ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں کمی سے ملکی معیشت متاثر نہیں ہوئی‘۔
جی 20 میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا کے ممالک کے شہریوں سلامتی جی 20 کی اولین ترجیح ہے‘۔
’ہم کورونا کی ویکسین کی جلد تیاری اور فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں‘۔
’دنیا کی معیشت کی مشکلات دور کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانی ہوں گی‘۔
’وژن 2030 کے حصول میں کئی چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ کیا جا رہا ہے، ہم ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے سیکھ رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کی ویکسین کے لیے 21 بلین ڈالر کا فنڈ مختص کیا گیا ہے‘۔