دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی کانفرنس پر ہیں: چینی وزیر خارجہ
دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی کانفرنس پر ہیں: چینی وزیر خارجہ
ہفتہ 21 نومبر 2020 5:53
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وائرس سرحدوں کو نہیں پہنچانتا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
چینی وزیر خارجہ نے وینگ بی کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پوری دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی ریاض کانفرنس پر جمی ہوئی ہیں۔
الشرق الاوسط کو انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا ویکسیں معاشی پالیسیوں ترقی پذیر ممالککے قرضوں، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں توجہ طلب حد تک مثبت نتائج حاصل کرلیے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی درخواست پر مارچ2020 کے دوران جی ٹوئٹنی کی ہنگامی سربراہ کانفرنس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس سے ہنگامی سربراہ کانفرنس کے دوران چینی صدر کے اس بیانیے کی توثیق ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور تمام ممالک کا مستقبل ایک ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وائرس سرحدوں کو نہیں پہنچانتا۔ یہ نسلوں کے درمیان فرق نہیں کرتا۔ اسے مشترکہ جدو جہد کے ذریعے ہی شکست دے سکتے ہیں۔
وینگ بی نے کہا کہ عالمی برادری ریا ض سربراہ کانفرنس پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ اس سے مثبت پیغام کی آرزو مند ہے۔ عالمی برادری چاہتی ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لے سلسلے مں عالمی تعاون کا عملی تصور طے ہوجائے۔
عالمی برادری یہ بھی چاہتی ہے کہ وبا نے عالمی اقتدار کے نظام میں جن خامیوں کو طشت از بام کیا ہے ان کا گہرائی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔
چیی وزیر خارجہ نے کورونا وائرسس کے سلسلے میں شفاف پالیسی نہ اپنانے سے متعلق چین پر لگائے جانے والے الزام کی تردید کی اورکہا کہ شواہد اور ریسرچ نے اس دعوے کوغلط ثابت کیا ہے۔