Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی نیند کے لیے چند مفید غذائیں

ماہرین غذا نے اچھی نیند اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند کھانوں کی طرف توجہ دلائی ہے : فائل فوٹو فری پکس
اچھی نیند صحت کے لیے ناگزیر ہے اور ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اچھا اور مفید کھانا اچھی نیند کے حصول میں معاون ہو سکتا ہے، آدمی کو بستر پر جانے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ رات کو کیا کھا رہا ہے‘۔
ماہرین غذا نے اچھی نیند اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند کھانوں کی طرف توجہ دلائی ہے جو اس طرح ہیں۔
بادام :

بادام غذائیت سے بھر پور ہی نہیں بلکہ اس کے اندر ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس اور دل کے امراض کے انسداد کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس میں مفید تیل ہے جو اعضا کے سوجن میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بادام کھانے سے اچھی نیند حاصل ہوسکتی ہے کہ اس کے اندر ایک مادہ ایسا بھی ہے جو نیند میں معاون ہوتا ہے۔
ترکی مرغ :

Caption

ترکی مرغ میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہے جو انسان کے مسلز کے لیے ضروری ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ترکی مرغ میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں کہ اس کی معقول مقدار کھانے سے انسان اچھی نیند حاصل کر سکتا ہے۔
کیوی :

کیوی ایسا پھل ہے جو غذائیت سے بھر پور بھی ہے اور اس میں کیلوریز کی مقدار بھی کم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو کیوی کھانے سے اچھی نیند حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پھل میں سیروٹونین نامی مادہ ہے جو نیند کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مچھلی :

سلمن اور ٹونا مچھلی تیل سے بھر پور غذا ہے۔ اس میں اومیگا 3 اور وٹامین ڈی کی وافر مقدار ہے جو نیند کو منظم کرنے کا باعث ہے۔
سفید چاول :
سفید چاولوں میں کاربوہائٹس کی وافر مقدار ہے۔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے اس کی معقول مقدار کھانے سے آدمی اچھی نیند سو سکتا ہے۔

شیئر: