Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویلیوایڈڈ ٹیکس پر نظرثانی کرنے کا منصوبہ نہیں‘

ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے وزیر خزانہ  محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا تاہم  فی الحال ویلیو ایڈیٹ ٹیکس پر نظرثانی کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ بات جی 20 کانفرنس کی اختتامی تقریب کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

 

ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ نے جی 20 کے اختتامی اجلاس کے حوالے سے اپنے خطاب میں واضح کرتے ہوئے کہا ’سعودی عرب نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے دسیوں اقدامات کیے ہیں جن میں تقریبا 200 ارب ریال  کی مالی معاونت بھی اقتصادی شعبے کو فراہم کی۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا  ’مملکت نے 40 سے زائد ممالک کو قرضوں کی مد میں مدد کی۔  انہوں نے ضرورت مند ممالک کے حوالے سے کہا ’مستحق ممالک کی مدد کےلیے ہمیشہ معاونت کرتے رہیں گے اس حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی ادروں سے بھی  تجاویز طلب کی ہیں۔  

شیئر: