ہمیں سعودی عرب کی ضرورت ہے: امریکی سفیر
’سعودی عرب وژن 2030 کے حصول کے لیے مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جون ابی زید نے کہا ہے کہ امریکہ کو دنیا کے اہم ترین خطے کے استحکام کے لیے سعودی عرب کی ضرورت ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے امریکی، عرب تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کے پاس اپنا تیل ہے اور اسے سعودی عرب کے تیل کی ضرورت نہیں، انہیں حقائق کا ادراک نہیں‘۔
’دنیا میں تیل منڈی کے استحکام کے لیے ہمیں سعودی عرب کے تیل کی ضرورت ہے، دنیا کی معیشت کے استحکام کے لیے بھی سعودی عرب کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہا ہے، ہمیں سعودی عرب کا شریک ہونا چاہئے‘۔
’سعودی عرب وژن 2030 کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، یہ بذات خود ہمارے مفاد میں ہے‘۔