Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی وزرائے تجارت کا اجلاس، آزاد تجارت پر تبادلہ خیال

رکن ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جی سی سی ممالک کے وزرائے تجارت نے اتوار کو امارات کے وزیر مملکت برائے تجارت ڈاکٹر ثانی الضبودی کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا۔
آن لائن اجلاس میں انہوں نے بین الاقوامی گروپوں اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

سعودی خبر رساں ادارے’ ایس پی اے‘ کے مطابق خلیجی وزرائے تجارت نے بین الاقوامی گروپوں اور خلیجی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدوں پر جاری مذاکرات کا جائزہ لیا۔
مذاکراتی ٹیم کی کارکردگی پر بحث ہوئی اور اس کی پوزیشن بہتر بنانے کی حکمت عملی زیر بحث آئی ۔  
جی سی سی وزرائے تجارت نے اقتصادی گروپوں اور ملکوں کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بھی بات چیت کی ۔  
وزرائے تجارت کے اجلاس کا اہم مقصد تمام رکن ملکوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنا تھا۔  

شیئر: