Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے

سیارچوں کا نظارہ کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے: فائل فوٹو اے ایف پی
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق رواں برس کے اختتام سے پہلے خلا سے 5 سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار 29 نومبر کو برج خلیفہ کے حجم کے برابر ایک سیارچہ گرینچ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 9 منٹ پر زمین کے قریب سے گزرے گا۔
سیارچے کی رفتار 25.07 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی اور انتہائی تیز رفتاری سے کرہ ارضی کے قریب سے گزرے گا۔ اسے  آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ پیر اور منگل کو تین مزید سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے۔

سیارچے کی رفتار 25.07 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی اور انتہائی تیز رفتاری سے کرہ ارضی کے قریب سے گزرے گا: فائل فوٹو فری پکس

پہلے سیارچے کا قطر 9.5 میٹر، دوسرے کا 14 میٹر جبکہ تیسرے کا قطر 10 میٹر کے قریب ہوگا۔
بعد ازاں منگل کے روز کرہ ارضی کے قریب ایک چوتھے سیارچے کا گزر ہوگا جس کا قطر 47 میٹر ہوگا۔
ناسا اور فلکی علوم سے دلچسپی رکھنے والے بین الاقوامی ادارے چٹانوں اور سیارچوں کا زمین کے قریب سے گزرنے کو غیر معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
مذکورہ سیارچوں کا نظارہ کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

شیئر: