Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینو شہابیہ کی گرد کتنی پرانی؟

کیپ کینورل۔۔۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے نے اپنے تازہ ترین اعلان میں کہا ہے کہ اس کے خلائی جہاز میں لگی دوربین کی مدد سے بینو نامی شہابیے کی سطح سے اٹھنے والا گردو غبار کم سے کم ایک ارب سال پرانا ہے۔ واضح ہو کہ ناسا کے خلائی جہاز osiris-rexمیں لگی دوربین نے اپنے مشن کے دوران یہ تصاویر اتاری تھیں۔ اب سائنسدان اس دریافت کو خلائی تحقیق کے شعبے میں انتہائی اہم دریافت قرار دے رہے ہیں اور اس دریافت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کرہ ارض کے قریب تر رہنے والے بینو شہابیے کی گرد اور اس سے اٹھنے والا دھواں اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ پرانا اور قدیم ہے او راسی طرح اس کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔واضح ہو کہ ناسا نے گزشتہ 3ماہ میں بینو شہابیے کے بارے میں زبردست تحقیقی کام کیا ہے اور اسکے پاس اس حوالے سے اچھا خاصا سائنسی مواد جمع ہوچکا ہے جو مزید تحقیق کی راہ ہموار کریگا۔ناسا اور دوسرے خلائی تحقیقی ادارو ںکی جانب سے اس حوالے سے گزشتہ ہفتے متعدد مقالے شائع ہوچکے ہیں جن میں صورتحال کا جائزہ مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ سارا کام یونیورسٹی آف ایریزونا ٹسکا ن کے شعبہ کے خلائی تحقیق میں ہوا ہے۔
 

شیئر: