پانچوں اقسام کی مہندی مارکیٹ سے ہٹائی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانچ اقسام کی مہندی کے استعمال سے پرہیز کریں ۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ایس ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بازاروں میں موجود مہندی کے مختلف نمونے لے کر لیبارٹری بھیجے گئے تھے ۔
نمونوں کے معائنہ سے معلوم ہوا کہ ان میں سے پانچ قسم کی مہندیاں ایسی ہیں جن میں بیکٹریا اور ’فنگس ‘ کی مقدار متعین کردہ حد سے زیادہ ہے ۔
ان میں سے ایک حنا المراسم ، دوسری عطارہ حنا الکتم ، تیسری حنا التاج ، چوتھی الدامر فیمیس حنا ہے جبکہ پانچویں واٹس ایپ حنا ہے ۔
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ آرائش و زیبائشی اشیا میں بیکٹریا خاص مقدار میں باوجوہ ملائی جاتی ہے ۔
اس حوالے سے دو پابندیاں لگی ہوئی ہیں پہلی یہ کہ محدود مقدار سے زیادہ نہ ہو دوسری پابندی یہ ہے کہ بیکٹریا نقصان دہ نہ ہو جبکہ اس کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں صارف کی صحت متاثر ہوتی ہے ۔
ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ پانچوں قسموں میں سے کسی بھی قسم کی مہندی استعمال نہ کریں ۔ ان کے یہاں ان قسموں میں سے کسی ایک بھی قسم کی مہندی ہو تو اس سے چھٹکارہ حاصل کرلیں ۔
ایس ایف ڈی اے نے تنبیہ کی ہے کہ سعودی بازاروں سے مذکورہ پانچوں قسم کی مہندی اٹھانے کا حکم دیدیا گیا ہے اور یہ ہدایت بھی کر دی گئی ہے کہ آئندہ اس قسم کی مہندی درآمد نہ کی جائے ۔ خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے تادیبی کارروائی کی۔