Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل کے گرانڈ پری فارمولا ون کے انجینیئرز

سعودی آرمکو نے طویل مدتی شراکت کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو آرامکو)
سعودی آرمکو نے سکولوں میں عالمی تعلیمی چیلنج  فارمولا ون کے ساتھ ایک طویل مدتی شراکت کا  اعلان کیا ہے۔
اس شراکت کا آغاز آئندہ برس سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق گلوبل سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی کے مقابلوں کے ذریعے طلبا کو ایک چھوٹی کار ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے کے لیے چیلنج دیا جائے گا۔
آسٹریلیا کی گرانڈ پری کے ایف ون کے نام سےعالمی پیمانے پر ان سکول مقابلوں کا اب یہ فائنل 12 سے 19مارچ تک ہو گا۔ یہ مقابلہ دراصل رواں سال ستمبر میں ہونا تھا۔

اس شراکت کا آغاز آئندہ  برس سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی  آرامکو کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ورلڈ فارمولا ون مقابلوں میں شامل طلبا  کی شرکت ان کے اعتماد کی عکاسی کرے گی۔
ٹیکنالوجی پر مبنی کلاس  رومز تعمیر سے لیکر سمر کیمپوں کے  انعقاد  سے ہماری توجہ آئندہ نسل  تک نوجوانوں کی  صلاحیتوں کو تیز کرنے پر مرکوز ہیں۔
آرامکو کی شمولیت نوجوانوں کی ترقی اور ان کے کیریئر کے لیے ایک مثال ہے۔

فائنل میں آرامکو کے  فارمولا ون کو متعارف کرانے کے منتظر ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

آرامکو میں کارپوریٹ افیئرز کے نائب صدر نبیل نوام نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ چیلنج میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو  ایسے آلات سے لیس کریں جس کی انہیں اپنے خیالات کو حقیقت میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
سکولوں میں  فارمولا ون کے بانی اور چیئرمین آندرے ڈینفورڈ نے سعودی آرامکو کے اس پروگرام کی سرپرستی کرنے کے فیصلے کی تعریف کی جس میں مستقبل کے فارمولا ون انجینئرز نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کو ایندھن اور توانائی کے شعبے میں رہنمائی دیں گے، ان کے عزائم کے ساتھ جو ہمارے چیلنج سے اچھی طرح جڑے ہوئے ہیں، ان کے لیے سیکھنے اور کیریئر کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میلبورن میں سکولوں کی عالمی برادری کے فائنل میں آرامکو کی جانب سے فارمولا ون کو متعارف کرانے کے منتظر ہیں۔
 

شیئر: