Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز گالف ٹورنامنٹ میں 15 لاکھ ڈالر کے انعامات

پہلی بار انٹرنیشنل لیڈیز گالف ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط) 
سعودی عرب میں وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ لیڈیزگالف ٹورنامنٹ نومبر میں ہوں گے۔ 15 لاکھ ڈالر کے انعامات تقسیم  کیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پیشہ ور اور شوقیہ گالف کھیلنے والی خواتین شرکت کریں گی۔ 
سعودی گالف آرگنائزیشن ٹورنامنٹس کا انتظام کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں گالف کلب ’رائل گرینز‘ اور گراؤنڈ میں کرے گی۔ مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی آرامکو گالف ٹورنامنٹ 12 سے 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کا انتظام پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

 پیشہ ور اور شوقیہ گالف کھیلنے والی خواتین شرکت کریں گی۔(فوٹو الشرق الاوسط)

دس لاکھ ڈالر کے انعامات تقسیم ہوں گے جبکہ انٹرنیشنل لیڈیز سعودی گالف ٹورنامنٹ 17 سے  19 نومبر کے دوران ہوگا۔ اس میں پانچ لاکھ ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
دونوں ٹورنامنٹ محفوظ ماحول میں ہوں گے۔ تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں گی۔ دنیا کی بہترین گالف کھیلنے والی خواتین شرکت کریں گی۔ شوقیہ گالف کھیلنے والی خواتین بھی حصہ لیں گی۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل لیڈیز گالف ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔  
سعودی گالف کے ایگزیکٹیو چیئرمین ماجد السرور نے کہا کہ انٹرنیشنل لیڈیز سعودی ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا اور اچھوتا مقابلہ ہوگا۔

شیئر: