Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جبل علی پورٹ پر اسرائیلی مال بردار جہازکی آمد 

جبل علی میں موجود کمپنی تجارتی سرگرمی میں سہولت فراہم کر رہی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
اسرائیل کا پہلا مال بردار جہاز دبئی کی انٹرنیشنل بندرگاہ جبل علی پر لنگر انداز ہو گیا۔ یہ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے ۔  
الامارات الیوم کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سی پورٹس گروپ کے چیئرمین  سلطان احمد بن سلیم نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جبل علی بندرگاہ اسرائیلی کمپنی ’ڈیوک اور جبل علی میں موجود کمپنی کیموھا انٹر پرو نورس کے درمیان تجارتی سرگرمی میں سہولت فراہم کر رہی ہے ۔

جبل علی بندرگاہ مشرق وسطی کی سب سے بڑی بندرگاہ تصور کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

انہوں نے مزید کہا ہمیں یقین ہے کہ امارات اور اسرائیلی کے درمیان شروع ہونے والا یہ کاروبار دونوں ممالک کے لیے مفید ہوگا۔ مشترکہ اقتصادی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے میں بھرپور تعاون  کیا جائے گا ۔  
کیموھا کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں اسرائیل اور امارات کے درمیان تجارتی لین دین وسیع پیمانے پر شروع کرانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
اس حوالے سے دونوں ملکوں کی تاریخ میں ہمارا نام آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ الامارات بینک اور دبئی الوطن بینک ہمیں اسرائیل کے ساتھ کاروبار میں ضروری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں جس کےلیے ہم ان کے شکر گزار ہیں

شیئر: