انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ میں 'کوئلے پر ہنگامہ‘
احتجاج کے کچھ دیر بعد سکیورٹی اہلکار احتجاج کرنے والے افراد کو میدان سے باہر لے کر گئے (فوٹو: ٹوئٹر)
آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان سڈنی میں ہونے والے میچ کے دوران اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوئی جب احتجاج کرنے والے دو افراد میدان کے اندر آ گئے۔
انڈین اخبار ہندو کے مطابق دو افراد میں سے ایک کے پاس پلے کارڈ تھا جس پر انڈیا کے ایک کاروباری گروپ کی جانب سے آسٹریلیا میں کوئلے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
یہ شخص پچ کے قریب تک پہنچ آیا جہاں بولر اننگز کا چھٹا اوور کرنے کی تیاری کر رہے تھا۔
کچھ دیر بعد سکیورٹی اہلکار احتجاج کرنے والوں کو میدان سے باہر لے کر گئے۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران شائقین پہلی دفعہ میدان میں واپس آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی خالی ہوگئے تھے۔
انڈیا اور آسٹریلیا کی سیریز میں کرکٹ آسٹریلیا نے 50 فیصد تک شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی جازت دی ہے۔