Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹن کا مشورہ،’یہ موقع مت گنوائیں‘

وطن واپس جانے کے بعد ویرات کوہلی خود کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کریں گے (تصویر: اے ایف پی)
انڈین کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں جنوری میں ننھا مہمان آنے والا ہے۔
 وہ 21 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں افتتاحی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آسڑیلین کوچ جسٹن لینگر نے ویراٹ کوہلی کے کرکٹ سے پہلے فیملی کو رکھنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے انڈیا کے خلاف میچ میں جو برنز کو اوپنر کے طور پر رکھنے کی تجویز بھی دی۔
آسٹریلیا سے وطن واپس جانے کے بعد سپر سٹار ویراٹ کوہلی کو خود کو 14 دن کے لیے ایک بار پھر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ وہ یقینی طور پر ملیبورن، سڈنی، اور برسبین میں آخری تین میچوں میں حصہ نہیں  لے پائیں گے۔
ٹیم میں ویراٹ کی غیر موجودگی آسٹریلین ٹیم کے لیے ہوم سیریز میں جیتنے کے امکانات کو بہتر بنا سکتی ہے جب کہ کرکٹ شائقین کے لیے یقیناً یہ ایک دھچکا ہوگا۔
ویڈیو کانفرس پر بات کرتے ہوئے لینگر کا کہنا تھا کہ ’بلاشبہ ویراٹ کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے ویراٹ کو میں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں میں دیکھا ہے نہ صرف بیٹنگ بلکہ کھیل کے لیے جو جذبہ میدان میں دکھاتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔‘

جسٹس لینگر کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش پر موجودگی بہترین کاموں میں سے ایک ہے (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے مزید کہا ’میں یقین نہیں کر سکتا کہ وہ ہر جگہ جیسے طاقت اور توانائی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اس وجہ سے میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں، اپنے آنے والے بچے کے لیے ان کے فیصلے کے حوالے سے بھی میری نظر میں ان کی عزت اور بڑھ گئی۔‘
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’کوہلی بھی ہم انسانوں جیسے ہیں اگر میں اپنے کسی دوست یا ساتھی کھلاڑی کوئی مشورہ دیتا تو وہ یقیناً یہی ہوتا کہ اپنے بچوں کی پیدائش کے موقع کو کبھی مت چھوڑیں، کیونکہ یہ ان بہترین کاموں سے ایک ہے جو آپ کبھی کبھی کریں گے۔‘
روانگی سے قبل ویراٹ کوہلی نومبر کے آخر میں تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور ڈے نائٹ انٹرنیشنل ٹیسٹ کے میچز میں انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شیئر: