Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اتحادی فوج نے  166سمندری بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز دہشتگرد حوثیوں کی جانب سے بحرِ احمر کے جنوب میں بچھائی گئی دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ۔دونوں بارودی سرنگیں ’صدف‘ طرز کی ایرانی ساختہ تھیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘  کے مطابق المالکی نے توجہ دلائی کہ  اس سے قبل بھی حوثیوں نے بحرِ احمر میں  جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھائی تھیں جن کی تعداد166 تھی تمام سرنگوں کو تلاش کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔  
المالکی نے کہا کہ حوثی دہشتگردوں کی سرگرمیاں باب المندب اور جنوبی بحرِ احمر کی جہاز رانی کے لیے انتہائی  خطر ناک ہیں ۔ 
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کی پشت پر ایرانی ہیں جو انہیں اس قسم کی دھماکہ خیز مواد مسلسل فراہم کررہے ہیں۔ 

شیئر: