Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلین فلپس کی 46 گیندوں پر سنچری

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کا پہلا میچ پانچ وکٹوں سے ہار گئی تھی (فوٹو: ای ایس پی این)
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گلین فلپس نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والے ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے کھیل میں 46 گیندوں پر دنیا کی دسویں تیز ترین سنچری بنائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑ گیا کیونکہ نیوزی لینڈ نے اس کے سامنے 239 رنز کے ٹارگٹ کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور وہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 166 رنز ہی بنا سکی۔

 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کا پہلا میچ پانچ وکٹوں سے ہار گئی تھی۔
جب گلین فلپس آؤٹ ہوئے تو انہوں نے 51 گیندوں پر 108رنز بنا لیے تھے۔ گلین فلپس نے آٹھ چھکے اور 10 چوکے مارے یعنی صرف چھکوں اور چوکوں سے انہوں نے 88 رنز بنا لیے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹِم سیفرٹ اور مارٹن گپٹل 49 رنز کی پارٹنر شپ پر پولین لوٹ گئے جس کے بعد ڈیوڈ کونوے اور گلین فلپس نے کریز سنبھالی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
گلین فلپس 88 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن ان کی قسمت نے ساتھ دیا اور تھرڈ امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا، اور اس طرح انہوں نے 51 گیندوں پر 108رنز بنا لیے۔

شیئر: