Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں پرانا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

بلدیہ اور دیگر اداروں کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا(فوٹو، سبق)
مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کےلیے مشترکہ کارروائی کی گئی۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں الشرائع بلدیہ کی جانب سے پرانے سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ ’حراج المعیصم‘ میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے کےلیے آپریشن کیاگیا۔
آپریشن کی کارروائی میں بلدیہ ، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

تجاوزات سے علاقے کا منظر خراب ہوتا ہے(فوٹو، سبق نیوز)

تجاوزات کے خاتمے کا مقصد علاقے کو صاف کرنا اور غیر قانونی طور پر وہاں خوانچے لگانے والوں کا خاتمہ کرنا تھا جن کی وجہ سے علاقہ خراب منظرپیش کرتا تھا۔
اس ضمن میں بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ علاقے کی صفائی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
مارکیٹوں میں خوانچے لگانا یا غیر قانونی طور پر عارضی دکانیں قائم کرنے سے نہ صرف مارکیٹوں کی منظر خراب ہوتا ہے بلکہ سڑک بھی تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔
بلدیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر مویشیوں کے چارے فروخت کرنے والے باڑے اور لکڑی کے ٹال بھی اکھاڑے گئے جو غیرقانونی طور پر قائم کیے گئے تھے۔
 

شیئر: