Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی النکاسہ مارکیٹ میں بلدیہ کی کارروائی

غیر قانونی عارضی دکانوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مکہ کے المسفلہ محلے کی النکاسہ مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تارکین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق المسفلہ بلدیہ کے چیئرمین یاسر مکاوی نے بتایا کہ النکاسہ غیر منظم مارکیٹ میں سامان کا لین دین غیرقانونی طریقے سے ہورہا تھا۔ رپورٹ ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی کے دوران چالیس عارضی دکانوں اور ریڑھی فروشوں کا سامان ضبط کرلیا گیا۔ ایک ٹن سبزیاں اور پھل جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھے تلف کرا دیے گئے۔

 چالیس عارضی دکانوں اور ریڑھی فروشوں کا سامان ضبط کرلیا گیا (فوٹو: سبق)

المسفلہ کی بلدیہ کے چیئرمین نے انتباہ کیا کہ کسی بھی کھلے مقام، سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر غیر قانونی کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
'کھانے پینے کا ایسا کوئی بھی سامان جس سے متعلق حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کی گئی ہو اسے خریدنےیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلدیہ ٹیمیں چوبیس گھنٹے اس قسم کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرانے کے لیے وقتاً فوقتاً چھاپے مار رہی ہیں۔'
عاجل ویب سائٹ کے مطابق المعابدہ بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے غیر قانونی ریڑھی والوں پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔ 700 کلو گرام  قابل استعمال سبزیاں اور پھل ضبط کرکے فلاحی انجمن اکرام کے حوالے کردیے گئے۔
یاد رہے کہ مکہ میونسپلٹی کی بلدیاتی کونسلیں ان دنوں غیر قانونی عارضی دکانوں کے خلاف چھاپہ مہم چلائے ہوئے ہیں۔  

شیئر: