Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ کی جانب سے ایک لاکھ آن لائن تجارتی لائسنس کا اجرا

سال رواں 12 لاکھ افراد نے میونسپلٹی کے ای گیٹ کا وزٹ کیا (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے سال رواں  کے دوران  ای گیٹ کے ذریعے ایک لاکھ 11 ہزار420 تجارتی لائسنس جاری کیے جبکہ سال رواں کے دوران 12 لاکھ افراد نے میونسپلٹی کے ای گیٹ کا وزٹ کیا ۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ میونسپلٹی گیٹ نے سال رواں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر کے ای الیکٹرانک خدمات کو اجاگر کیا ہے ۔ میونسپلٹی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک لاکھ تین ہزار 833 افراد نے ای گیٹ پر موجود مواد کو شیئر کیا جبکہ تین ہزار 243نے براہِ راست رابطہ سروس پر مکالمے کیے ۔  
تین لاکھ 37 ہزار سے زیادہ پیغامات رجسٹرڈ ہوئے ۔ 1974 درخواستیں تکنیکی مدد کےلیے موصول ہوئیں۔ چار لاکھ 12 ہزار 586 درخواستیں دکانوں کے لائسنس کے لیے دی گئیں ۔ دو ہزار 669درخواستیں میونسپلٹی گیٹ پر رجسٹریشن کےلیے موصول ہوئیں ۔ پانچ لاکھ چار ہزار 217 درخواستیں اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے اور موثر کرنے کےلیے ملیں جبکہ گاڑیوں کے لائسنس کےلیے 97درخواستیں دی گئیں ۔  
جدہ کے معاون میئر یاسر الشریف نے کہا کہ جدہ میونسپلٹی گیٹ بہت ساری سہولتیں آن لائن فراہم کر رہا ہے ۔تجارتی لائسنس کا پرنٹ اور مختلف سہولتوں کےلیے بکنگ قابل ذکر ہیں ۔  

شیئر: