اب صارفین ٹیلی گرام ایپ پر بھی کانفرنس کال کر سکیں گے
جمعرات 3 دسمبر 2020 14:32
ٹیلیگرام ایپ نے یورپی یونین کو ایپل ایپ سٹور شکایت جمع کروائی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)
چیٹ ایپلی کیشن ٹیلیگرام نے ایک نئے فیچر کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے صارفین گروپ میں کانفرنس کال پر بات چیت کرنے کے قابل ہوں گے۔
العریبیہ نیٹ کے مطابق یہ کانفرنس کال کوئی ایک شخص کرے گا جو مختلف لوگوں کو اس میں شامل کر سکے گا، یوں ان کے درمیان رابطہ قائم ہوگا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیلی گرام نے اس سے قبل ’ایپل‘ ایپلی کیشن سٹور کے خلاف یورپی یونین کو سرکاری طور پر شکایت جمع کروائی تھی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق شکایت باضابطہ طور پر یورپی یونین کی ایکزیکٹیو نائب صدر مارگریٹ ویسٹیئر کو پیش کی گئی ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل صارفین کو ایپ سٹور کے علاوہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع فراہم کرے۔‘
شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ڈویلپرز کو ایپل کی شرائط کو قبول کرنا ہوگا، بشمول ایپ خریداریوں پر 30 فیصد کمیشن بھی ہوگا۔ تاکہ آئی فون استعمال کرنے والے لاکھوں لوگوں تک رسائی حاصل ہو۔‘