واٹس ایپ استعمال کرنے والے بیشتر افراد کو شاید معلوم نہیں کہ اس مقبول عام ایپ نے کچھ عرصہ پہلے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین چیٹس، کانٹیکٹس یا دیگر ڈیٹا کھوئے بغیر موبائل نمبر تبدیل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ ویب سائٹ کے مطابق ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز میں دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیا گوگل پیسے کمانے میں مدد کر سکتا ہے؟Node ID: 520416
-
فیس بک پر 60 لاکھ ڈالر کا جرمانہNode ID: 520506
-
کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیارNode ID: 520751
اس کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
سب سے پہلے اپنے سمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔ اس کے بعد پروفائل پر جار سیٹنگز مینیو کو کھولیں۔ پھر اکاؤنٹس آپشن پر جائیں اور وہاں چینج نمبر پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور وہاں اپنے پرانے کے ساتھ نئے موبائل نمبر کا اندراج کری دیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے نئے نمبر کی تصدیق کی جائے گی اور پھر پرانے نمبر کی جگہ دے دی جائے گی۔
جب آپ کا فون نمبر تبدیل ہوگا تو کانٹیکٹس اور گروپس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
