Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں عمارت گرنے سے چھ افراد ہلاک

مصر میں قدیم عمارتیں رہائشیوں کی لاپروائی کے باعث خطرے کا باعث ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
مصر کے  شمال میں ساحلی شہر سکندریہ میں چار منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو مصر کے مقامی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ گرنے والی اس پرانی عمارت کو خالی کرنے کے متعدد نوٹس دیئے گئے تھے جنہیں نظر انداز کر دیا گیا۔

مخدوش عمارت گرنے کے باعث ساتھ والی عمارت میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔(فوٹوعرب نیوز)

سکندریہ کے گورنر محمد الشریف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات کی ہے۔
رسکیو کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے میں دب جانے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ عمارت میں دو خاندانوں کے افراد رہائش پذیر تھے۔
بتایا گیا ہے کہ  رسکیو آپریشن میں ملبے تلے سے چھ لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

سکندریہ کے گورنر محمد الشریف جائے حادثہ پہنچ گئے۔ (فوٹو عرب نیوز)

مخدوش عمارت گرنے کے باعث ساتھ والی عمارت میں بھی دراڑیں نمودار ہونا شروع ہو گئی ہیں جس کے بعد اس عمارت کو رہائشیوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں بہت سی قدیم عمارتیں دیکھ بھال کے ناقص انتظامات اور رہائشیوں کی  لاپروائی کے باعث خطرے کا باعث ہیں جس کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
 

شیئر: