منامہ میں عمارت منہدم ، 20زخمی
منامہ ... ... بحرینی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ منامہ میں عمارت منہدم ہوجانے پر 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بعض کے زخم درمیانے درجے کے ہیں جبکہ کئی کی حالت نازک ہے۔ ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ 26ٹیموں، 60افسران و اہلکاروں اور 19ایمبولینسوں نے زخمیوں کے علاج اور انہیں ملبے سے نکالنے کی مہم میں حصہ لیا۔ گیس سلنڈر پھٹ جانے پر حادثہ ہوا۔ دوسری منزل کے 2مکین کھانا بنا رہے تھے۔ اچانک گیس سلنڈر پھٹ جانے پر عمارت میں دھماکہ ہوا اور منہدم ہوگئی۔