ہسپتال کے 7 کارکن اور کئی لوگ جھلس گئے۔(فوٹو ایجیپٹ ٹو ڈے)
مصر کے ساحلی شہر سکندریہ کے ایک نجی ہسپتال میں پیر کو آگ لگنے سے کورونا کے 7 مریض ہلاک ہوگئے۔ ہسپتال کے 7 کارکن اور کئی لوگ جھلس گئے۔
مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق سکندریہ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل سامی غنیم نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ ہسپتال سکندر کے بشر علاقے کی ایک رہائشی عمارت میں واقع تھا۔ مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ 7 افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ہسپتال کے انتظامی عملے کے 7 افراد جھلس گئے۔ مرنے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ کی اطلاع دے کر تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔