فرانسیسی سفیر کا کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول کا دورہ
فرانسیسی سفیر کا کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول کا دورہ
اتوار 6 دسمبر 2020 20:30
اس باز میلے کو دو ایڈیشن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جا رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں فرانس کے سفیر لوڈوچ پاؤلی نے ریاض میں جاری تیسرے سالانہ باز میلے کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر نے کنگ عبد العزیز باز میلے میں پہنچ کر خوشی کا اظہار کیا اور اس کی تعریف کی۔
فرانس کے سفیر لوڈوچ پاؤلی نے میلے میں لگائے گئے مختلف سٹالز اور پویلینز کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف اقسام کے باز دیکھے اور ان میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ میلے میں موجود ذمہ داروں نے انہیں باز کی اقسام اور ان کی نسل سے آگاہی دی۔
دورے کے دوران انہوں نے اس فیسٹیول کو بہترین طریقے سے منظم کرنے پر سعودی فالکن کلب اور یہاں موجود عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں باز میلے کا تہوار دنیا میں اپی نوعیت کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے اور گذشتہ دو ایڈیشن میں اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں بچوں کو بھی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی طور پرتیسرے سالانہ باز میلے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
یہاں آنے والے بچے اور نوجوان مختلف اقسام کے باز دیکھ کر بہت سے سوالات کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں سعودی فالکن کلب کی جانب سے مکمل آگہی دی جا رہی ہے۔
سعودی فالکنز کلب کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔