Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باز میلے میں باپ بیٹے نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

مقابلے کے تیسرے راﺅنڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں جیت لیں۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی دارالحکومت ریاض کے شمالی مقام ’ملھم‘ میں کنگ عبدالعزیز باز میلے کے دوسرے دن باپ اور بیٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ مقابلے کے تیسرے راﺅنڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں جیت لیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری محمد بن برغش بن محمد البرغش المنصوری نے’ الملواح‘ مقابلے میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ 17.845 سیکنڈ میں مقابلہ جیت لیا۔
محمد بن برغش کے بیٹے حمید نے 400 میٹرکا ریکارڈ 17.552سیکنڈ میں اپنے باز کے ذریعے جیت کر اپنا والد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

شاہ عبدالعزیز باز میلہ 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ فوٹو: ایس پی اے 

 بعدازاں والد نے اپنے باز کے ذریعے ریکارڈ 17.341سیکنڈ میں قائم کرکے بیٹے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
محمد بن برغش المنصوری نے سبق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’ میرے باز کا نام’ مشوش‘ (تشویش میں ڈالنے والا) ہے۔ اپنے باز کویہ نام اس لیے دیا کیونکہ جب بھی اسے مقابلے کے لیے لے جاتا ہوںایسی حرکتیں کرتا ہے پتہ نہیں چلتا یہ جیتے گا بھی یا نہیں‘۔
المنصوری نے مزید بتایا کہ چوتھے راﺅنڈ کے الملواح مقابلے میں بازاڑنے میں تاخیر کا شکا ر ہوگیا تھا۔ اس کے باوجود اس نے ریکارڈ بنالیا۔
 واضح رہے کہ شاہ عبدالعزیز باز میلہ 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: