گوجرانولہ میں مسلم لیگ نواز کے سوشل میڈیا کنونشن کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی چائے پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد حسب سابق مداحوں اور مخالفین کے دلچسپ تبصروں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا۔
نواز شریف کی تقریر یوں تو میڈیا پر کہیں نہیں دکھائی گئی مگر ٹوئٹر پر اس پندرہ سیکنڈ کی ویڈیو کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شئیر کیا۔
مزید پڑھیں
-
’مسلم لیگ ن میں سے ش نکلے گا نہ م‘Node ID: 507861
-
ڈھول کی تھاپ کی روایت کتنی پرانی؟Node ID: 509976
-
نواز شریف: کیا آئین شکنوں کو بے نقاب کرنا غداری ہے؟Node ID: 522966
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ نواز شریف سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم ہونے والی تقریر کے اختتام پر سامنے رکھے چائے کے کپ سے ایک چسکی لیتے ہیں اور پھر چائے پیش کرنے والے کسی شخص سے یوں مخاطب ہوتے ہیں ’تم نے پوچھ تو لینا تھا ایسی ہی پکڑا کر رکھ دی۔ تمھیں پتا ہے ناں میں تقریر کر رہا ہوں تم نے کیوں رکھی ہے؟‘
اس کے ساتھ ہی ان کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات ابھرتے ہیں اور وہ اپنے کالر سے مائیک اتار دیتے ہیں۔
ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے فقرہ کسا ’تقریر کے دوران صرف پرچی اور کچھ نہیں۔‘
تقریر کے دوران صرف پرچی اور کچھ نہیں۔ pic.twitter.com/yJTFHKV8ec
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 6, 2020