Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مشیر خزانہ کی کابینہ نجکاری کمیٹی میں شمولیت غیرقانونی‘

ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ مذکورہ کمیٹی کے سربراہ نہیں ہو سکتے۔
پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ نے 25 اپریل 2019 کا کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔
 عدالتی فیصلے کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کی شمولیت قانون کے خلاف ہے۔
ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کمیٹی میں مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی شمولیت بھی غیر قانونی ہے۔
عامر فاروق کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ارادت نے وکیل محسن شاہنواز رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کر کے کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں