سعودی تجارتی وفد کی بغداد میں تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت
سعودی تجارتی وفد کی بغداد میں تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت
منگل 8 دسمبر 2020 5:25
سعودی تجارتی وفد وزیر تجارت و قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی کی سربراہی میں عراق پہنچ گیا ہے۔
بغداد میں سعودی سفارت خانے میں کمرشل سیکشن کا بھی افتتاح کیا گیا جب کہ متعدد صنعتکاروں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق سعودی وزیر تجارت کی سربراہی میں جانے والے وفد میں وزیر صنعت و معدنی وسائل استاد بندر الخریف، سعودی کوالٹی اتھارٹی کونسل کے کمشنراستاد سعد القصبی، سعودی امپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عائض العتیبی کے علاوہ اہم عہدیدار بھی شریک ہیں۔
اعلی سطحی سعودی وفد عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور اہم عراقی سرماہ کاروں اورتاجروں سے بھی ملاقات کی۔
وزیر تجارت و قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے بغداد میں سعودی سفارتخانے کے کمرشل سیکشن کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر عراق میں سعودی عرب کے سفیر استاد عبدالعزیز خالد الشمری کے علاوہ سفارتخانے کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
بغداد میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی سربراہی میں سعودی ، عراقی بزنس فورم کا اجلاس بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔