شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے عراق کے لیے امداد
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے عراق کے لیے امداد
جمعہ 20 نومبر 2020 13:38
گورنرشمالی حدود نے امدادی سامان کی ترسیل کے پروگرام کا افتتاح کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے عراقی عوام کے لیے کورونا سے بچاو کے ماسک اور آلات کی بڑی کھیپ ارسال کردی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق امدادی سامان کی ترسیل کے پروگرام کا افتتاح شمالی حدود کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے کیا ۔
امدادی سامان میں 20 لاکھ ماسک اور دیگراشیا شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں 20لاکھ ماسک ، دو لاکھ 50 ہزارفیس میڈیکل شیلڈ ، دو لاکھ مختلف سائز کے دستانے ، ڈیڑھ لاکھ طبی امدادی پٹیاں، 50 ہزار پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس اور 25 ہزار درجہ حرارت نوٹ کرنے والے ڈیجیٹل تھرمامیٹر شامل تھے۔
شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے عراقی بھائیوں کےلیے کورونا سے بچاو اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے لیے طبی اشیا انسانی ہمدردی کی بنیاد ارسال کیا گیا تاکہ عراقی عوام کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے لیے ضروری اشیا کی ترسیل کا کام مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ امدادی مرکز کی جانب سے جہاں ضرورت مندوں کو طبی اشیا فراہم کی جاتی ہیں وہاں قحط زدہ علاقوں کے لوگوں کو خوراک اور ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہے۔