Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کی ایک مشہور مارکیٹ سربمہر

’200 دکانوں پر مشتمل مارکیٹ میں صحت اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی تھی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عزیزیہ میں واقع ایک مشہور مارکیٹ کو بند کر دیا ہے جس میں 200 سے زیادہ مختلف قسم کی دکانیں تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق میونسپلٹی کے ترجمان رعد الشریف نے کہا ہے کہ ’کارروائی مشترکہ ٹیم نے کی ہے جس میں میونسپلٹی کے علاوہ شہری دفاع کے اہلکار بھی شامل تھے‘۔
’مختلف مارکیٹوں کا دورہ کر کے بلدیہ ضوابط، صحت کے اصول اور سلامتی کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مارکیٹ کا تفتیشی دورہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہاں صحت ضوابط اور ایس او پیز کی صریح خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں‘۔
’لوگوں  کی سلامتی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسے فوری طور پر  بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
’مارکیٹ میں زیادہ بھیڑ لگنے کی وجہ سے وہاں وبائی اور متعدی امراض کے پھیلنے کا خطرہ تھا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ مارکیٹ کی انتظامیہ کو طلب کیا گیا ہے، وہ ضوابط اور ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کا اقرار نامہ کرتے ہوئے دوبارہ مارکیٹ کھول سکتے ہیں‘۔

شیئر: