Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں گزشتہ ماہ 59 افراد کو طبی خدمات کی فراہمی

ہلال الاحمر کے یونٹ 24 گھنٹے حرم شریف میں موجود ہوتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں سعودی ہلال الاحمر نے گزشتہ ماہ ’نومبر‘ کے دوران مسجد الحرام میں 59 افراد کو طبی امداد مہیا کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ حرم مکی الشریف میں متعین طبی امدادی یونٹ 24 گھنٹے ہنگامی بنیادوں پر موجود ہوتا ہے۔
’بادومان‘ کا کہنا تھا کہ حرم مکی الشریف میں پیش کی جانے والی طبی امدادی خدمات میں زیادہ تر سانس میں دشواری کے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاوہ بعض معمولی زخم لگنے کے کیسز تھے۔

بیماروں کو اجیاد اسپتال منتقل کردیاجاتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)

معمولی زخمی ہونے والوں میں پاؤں پھلسنے کی وجہ سے ’موچ‘ پڑجانے یا کسی چیز سے پاؤں زخمی ہونے والے کیسز ہوتے ہیں جنہیں موقع پر ہی یونٹ طبی امداد مہیا کردیتا ہے ۔
جبکہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ’اجیاد‘ ہسپتال یا حرم شریف کی ڈسپنسری میں لے جایا جاتا ہے۔
بادومان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران کسی قسم کے انفیکشن کے کیسز نہیں آئے۔
واضح رہے حرم مکی الشریف میں ہلال الاحمر کی جانب سے خصوصی طور پر امدادی یونٹس متعین کیے گئے ہیں جہاں اعلی تربیت یافتہ طبی عملہ ضروری طبی آلات اور ادویات سے لیس ہمہ وقت موجود ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طورپرامداد مہیا کی جاسکے۔

شیئر: