Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال احمر کی دوردراز علاقوں میں کورونا وائرس بیداری مہم

ٹریننگ سیشنز میں 7500 افراد سے زائد حصہ لے رہے ہیں (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہلال احمراتھارٹی نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کےلیے ملک کے دوردراز میں بسنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس مہم کا مقصد ایسےعلاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو اس مہلک مرض سے بچنے کے طریقہ کار اور اس پر قابو پانے کے لیے مزید مفید معلومات فراہم کرنا ہے۔

مہم کا مقصد مہلک مرض سے بچنے کی  مفید معلومات دینا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

ہلال احمر اتھارٹی کے زیر اہتمام آن لائن ٹریننگ سیشنز میں ساڑھے سات ہزار سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں جنہیں کووڈ کے پھیلاو کو روکنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اس مہم میں حصہ لینے والوں میں ہلال احمر کے 2800 کارکنان کے علاوہ 3 ہزار سے زیادہ رضاکار بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 220 طلبا اور 1100مزید ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق وزارت تعلیم اور وزارت صحت سے ہے۔
ہلال احمر اتھارٹی کے تربیتی منصوبے کے سربراہ محمد الصویح نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچنے کے لیے بیداری اور شعور اجاگر کرنے کے لیے اس  تربیتی منصوبے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعلی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 237 مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔  
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: