6 ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کو پی سی آر استثنیٰ
’سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، برطانیہ اور جرمنی سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر کی ضرورت نہیں‘ (فوٹو: اولا)
امارات ایئر لائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر کی ضرورت نہیں۔
اماراتی اخبار البیان کے مطابق ایئر لائن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچے پر کورونا ٹیسٹ پر اکتفا کیا جائے گا‘۔
ایئر لائن نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، برطانیہ اور جرمنی سے آنے والے مسافروں کو اپنے ملک میں پی سی آر کروانے کی ضرورت نہیں‘۔
’مذکورہ ممالک کے علاوہ باقی ممالک سے آنے والے مسافر سفر سے 96 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ دبئی پہنچنے پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا‘۔